کراچی کی بینکنگ کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔
آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ آصف زرداری صدر ہیں انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔
بینکنگ کورٹ نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں، ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔
فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں استثنیٰ دیا جائے۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔