آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ اتوار کو امریکا اور کینیڈا کے درمیان شیڈول ہے۔