• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ اساتذۃ سے معافی مانگیں، رہنما سپلا کا مطالبہ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی رہنما عزیز میمن نے کراچی میں امتحانی کاپیاں رشتے داروں سے چیک کرانے کے الزام کو بھونڈا قرار دے دیا۔

سپلا کے مرکزی رہنما عزیز میمن نے امتحانی کاپی رشتے داروں سے چیک کرانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی سے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رہنما سپلا کا کہنا ہے کہ چیئرمین انٹر بورڈ کا اساتذہ پر کاپیاں رشتے داروں سے چیک کرانے کا الزام بھونڈا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین انٹر بورڈ اساتذہ سے معافی مانگیں، اساتذہ کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔

قومی خبریں سے مزید