• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی مختصر ترین جیل کس ملک میں ہے؟

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کا مختصر ترین جیل صرف دو چھوٹے سیلز پر مشتمل ہے جو انگلستان اور فرانس کے درمیان واقع  سمندر، رودبار انگلستان کے چھوٹے سے جزیرے سارک پر موجود ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوٹی سی عمارت میں یہ مختصر ترین جیل آج بھی زیر استعمال ہے۔ 

جزیرہ سارک پر نہ کاریں ہیں اور نہ ہی سڑکیں  اور اسٹریٹ لائٹس لیکن ایک چھوٹا سا جیل خانہ ضرور موجود ہے جو 1856 سے یہاں موجود ہے۔ 

اس جیل کے سیلوں کی پیمائش کے مطابق ایک جیل  6 ضرب 6 اور دوسری کی 6 ضرب 8 ہے اور ان دونوں سیلز کو ایک تنگ سی کوریڈور الگ کرتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ جیل دنیا کی مختصر ترین جیل کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ یہ جزیرہ جو کہ نہایت چھوٹا سا ہے اور اسکا رقبہ پانچ کلومیٹرز کی لمبائی سے کم اور چوڑائی ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر ہے جبکہ اسکی آبادی 600 نفوس سے بھی کم ہے۔ 

اس جیل کے دونوں سیل میں قیدیوں کے سونے کےلیے چھوٹے سلاٹڈ بیڈز اور پتلی میٹریس نصب ہے اور یہاں قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ دو دنوں تک رکھا جاسکتا ہے۔

جس کے بعد انھیں پڑوس میں واقع ایک اور جزیرے گوئیرنسی میں موجود بڑے جیل خانے میں منتقل کیا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید