• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر کی خاور مانیکا پر حملے کی مذمت


سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے خاور مانیکا پر حملے کی مذمت کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے بار کونسلوں سے مطالبہ کیا کہ خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکیل کا پتا لگایا جائے وہ کون ہے، اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکیل کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے  کہا کہ وہ بیرسٹر علی ظفر کے مطالبے کی 100 فیصد حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر حملہ کیا۔

جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں اور احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔ پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے تھے۔

قومی خبریں سے مزید