گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) عید کے فوراََ بعد ملک بھر میں صنعتوں کیلئےزیرو لوڈ شیڈنگ دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں صنعتوں کو 24گھنٹے بغیر لوڈ شیڈنگ کے بجلی فراہم کی جا رہی تھی جبکہ ماہ رمضان میں سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں صارفین کو بجلی کی بلا تطل فراہمی کیلئے صنعتی سیکٹر کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کے شیڈول کو عارضی طور پرتبدیل کیا گیا تھاتا ہم عید کے فوراََ بعد اب دوبارہ اسی شیڈول کو بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب ملک بھر کی صنعتوں کو 24گھنٹے بلا تعطل بجلی فرہم کی جائے گی۔