گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ کے قومی و صوبائی ارکان پارلیمنٹ نے ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات اور انسداد جرائم کے حوالے سے کئے گئے عملی اقدامات پر اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز میں ترقیاتی کام قابل تعریف ہیں ۔مجموعی طور پر جرائم کے گراف میں کمی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار ارکان اسمبلی نے سی پی او آفس میں لاء اینڈ آرڈر ، سیکیورٹی انتظامات اور انسداد جرائم کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس اور’’ پول کام ‘‘ وہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے آفس کے وزٹ کے دوران پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر ، ممبرز قومی اسمبلی راناعمر نذیر خان ،چودھری محمد اقبال گجر، عبدالرؤف مغل،قیصر محمود سندھو، محمد اشرف وڑائچ، توفیق احمد بٹ ، محمد نواز چوہان ،اکمل سیف چٹھہ، رانا اختر علی خان ،پیر غلام فرید، شا ہین اشفاق،پارلیمنٹریز کے سیکریٹریز، چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ و دیگر موجود تھے۔