وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے۔
انھوں نے کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ مالی سال 25-2024 پر بھی مشاورت ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وفاقی بجٹ سےمتعلق تجاویز پیش کیں، وزیراعظم نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کیا۔