پاکستانی معروف اداکار،گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر نے نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ غیر ملکی خواتین کے ہمراہ سوئمنگ پول میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
اداکار کے انسٹاگرام سے جاری اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس پر پاکستانی صارفین نالاں نظر آ رہے ہیں۔
اداکار کی اس تصویر پر جہاں سخت تنقید کی جارہی ہے وہیں سینئر معروف اداکارہ و یوٹیوبر شگفتہ اعجاز بھی حیرت کا اظہار کرتی نظر آئیں مگر پھر بھی وہ محسن عباس کو چھیڑے بغیر نہ رُک سکیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں محسن عباس حیدر کو اس تصویر کے کمنٹ باکس میں مخاطب کیا ہے جس پر محسن عباس حیدر نے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قسم سے میں نے کچھ نہیں کیا، اُن کی یہ تصویر نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔