• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، دادو، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں سب سے زیادہ 49  ڈگری کی گرمی محسوس کی گئی۔

 سکھر اور بہاولپور میں درجہ حرارت 47، نواب شاہ، ساہیوال، جہلم، ملتان اور سرگودھا 46، حیدرآباد، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان 45، گوادر اور بنوں 44، مٹھی میں درجہ حرارت 43  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور میں 42  ڈگری کی گرمی 47، کراچی میں 34  ڈگری کی گرمی 42 محسوس کی گئی، اسلام آباد میں 39  ڈگری کے ساتھ  گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی جبکہ پشاور میں 40 ڈگری محسوس کی گئی۔

 لاہور میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے مویشی منڈیوں کو ہدایات جاری کردی گئیں، کراچی میں 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید