• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطیر رقم کے باوجود ہیلتھ سیکٹر کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، ایم کیو ایم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا بجٹ میں ہیلتھ سیکٹر کے لیے خطیر رقم رکھ دی گئی ہے۔ ہیلتھ سیکٹر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انھوں نے کہا کہ بدین، میرپور خاص، سکھر اور حیدر آباد میں صحت کی کوئی سہولت نہیں۔ 

محمد راشد نے کہا میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی کارکردگی کیا ہے۔ روزانہ پچاس مریض سول اسپتال حیدرآباد کا منہ دیکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔ محمد راشد نے کہا یہ کونسی ہیلتھ کی ترقی ہے۔ گمبٹ اور این آئی سی وی ڈی تمام ضلعی سطع پر ہونا چاہیے۔ 

ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کارنامہ یہ نہیں کہ چار بلڈنگیں دکھا کر کہتے ہیں بڑا کام کر دیا۔ میرے شہر میں کوئی نیا اسکول نہیں بنایا نہ کوئی کالج اپ گریڈ کیا۔ 

محمد راشد نے کہا پوری دنیا ٹیکنیکل ایجوکیشن پر جا رہی ہے۔ حیدر آباد میں پولی ٹیکنیکل کالج 1969 میں قائم ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہم پرانے نظام پر چل رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید