• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن کے پارک سے ملنے والی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پارک سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ 

خاتون اور مرد کی لاشیں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز پارک میں بنے تالاب سے ملی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بایومیٹرک سے بھی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

تین روز گزرنے کے باوجود بھی دونوں لاشوں کا کوئی وارث بھی سامنے نہیں آیا۔ لاشیں دو سے تین روز پرانی تھیں اور پانی میں رہنے کے باعث پھول گئی تھیں۔ 

پولیس نے تلاش ایپ کے ذریعے بھی شناخت کرنا چاہی لیکن شناخت نہیں ہوسکی۔ 

پولیس حکام کے مطابق بظاہر موت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

واقعے کا اب تک کوئی عینی شاہد بھی سامنے نہیں آسکا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد پیش رفت ہوسکتی ہے۔ لاشوں کی شناخت کے بعد ہی تحقیقات آگے بڑھ سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید