• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی، الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی سینیٹ میں مخالفت


سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے پلاٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کردی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹیکس سےعام آدمی گھر نہیں خرید سکے گا۔

 سینیٹر فاروق ایچ نائیک بولے پلاٹ اشیاء نہیں ان پر ایکسائز ڈیوٹی کس طرح عائد کی گئی؟ پلاٹ کی خریداری پر ٹیکس کا قانون چیلنج ہو جائے گا۔

 چیئرمین ایف بی آر نے پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکسوں کی شرح کو فیئر قرار دے دیا، الیکٹرک کاروں پر گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہے، مقامی نہیں درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس ہے۔

 سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا یہ ان کا کاروبار ہے انہیں پتا ہے گاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے، مجبور نہ کیا جائے کہ سب پبلک میں بتا دیں۔

اسمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والی دکان سیل کرنے کے معاملے پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا اگر آپ چھوٹی اور بڑی تمام دکانیں بند کر سکتے ہیں تو اجازت ہے۔

کمیٹی نے فاروق ایچ نائیک کی تمام اشیاء کی قیمت نمایاں لکھنے کی تجویز منظور کرلی۔

قومی خبریں سے مزید