• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثر کر رہا ہے۔ کراچی سے نجی موسمی ادارے کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ 

نجی موسمی ادارے نے مزید بتایا کہ جمعہ سے اتوار تک سندھ کے شمالی، مغربی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

نجی موسمی ادارے کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ 

نجی موسمی ادارے کے مطابق کیرتھر کے پہاڑوں پر اس دوران گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ کیرتھر کے پہاڑوں پر بنے بادل جنوبی سندھ کے چند ایک مقامات کو متاثر کرسکتے ہیں۔

نجی موسمی ادارے کے مطابق  تھر پارکر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے بادل بننے کے امکانات ہیں۔ 

نجی موسمی ادارے کے مطابق کراچی کے نزدیک شمال مغرب اور شمال مشرق میں جمعہ تا اتوار گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ 

نجی موسمی ادارے کے مطابق دوپہر سے شام کے دوران گرج چمک کے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔ 

نجی موسمی ادارے کے مطابق اگر ان بادلوں کی شدت برقرار رہی تو کراچی کے مضافات میں آندھی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید