• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول صرف 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے87 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 171روپے61 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

اسی طرح وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی آئی، عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید