• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نئی کہکشاں دریافت کرلی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نئی کہکشاں دریافت کرلی۔ 

نیشنل ائیروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق نئی کہکشاں اب تک کی تمام دریافت شدہ کہکشاؤں سے دور ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ نئی کہکشاں بگ بینگ کے 29 کروڑ سال بعد وجود میں آئی۔

بتایا جاتا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے بعید ترین کہکشاں کو دریافت کیا ہے اور اسے جیڈز۔جی ایس۔z14-0 سے جانا جارہا ہے، یہ ستاروں مجموعہ ہے۔ 

ایک دوسرے طریقے سے دیکھا جائے تو اگر کائنات 13.8 ارب سال پرانی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم گلیکسی کا اس وقت سے مشاہدہ کر رہے ہیں جب کوسموس اپنے موجودہ عمر کا صرف دو فیصد تھا۔

 یاد رہے کہ جیمس ویب نے اپنے بہت بڑے (6.5m) چوڑے پرائمری آئینے اور حساس زیریں سرخ آلے سے یہ دریافت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید