• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی بادشاہ چارلس کی طرف سے ممتاز پاکستانی بزنس مین آصف رنگون والا کے لیے کمانڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز دیا گیا ہے، انہیں یہ اعزاز انسانیت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آصف رنگون والا کا نام شاہ چارلس کی سالگرہ پر آنرز لسٹ 2024 میں بھی شامل ہے۔

اعزاز ملنے کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں آصف رنگون والا نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی طرف سے کمانڈر آف برٹش ایمپائر سے نوازا جانا ایک اعزاز ہے۔

آصف رنگون والا نے منصفانہ اور ہم درد دنیا کے قیام کےلیے مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید