آٹھ مقام (نمائندہ جنگ) لاہور کا سیاح سیلفی بناتے ہوئے نالہ جاگراں میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پنجاب پاکستان کا سیاح ذیشان ولد حنان سکنہ مصطفی ماڈل ٹائون لاہور جوکہ وادی نیلم کے سیاحتی مقام کٹن میں جاگران ندی پر پل پر کھڑا ہو کر سیلفی بنا رہا تھا کہ پائوں اکھڑنے کی وجہ سے ندی میں جاگرا ہے دیگر دوستوںنے زخمی حالت میں بہتے ہوئے پکڑ کر طبی امداد کے لئے فوجی ہسپتال ایم ڈی ایس چمبر منتقل کیا لیکن مذکور جاں بر نہ ہوتے ہوئے وفات پا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر مذکور کو ندی سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔ متوفی کی نعش کو تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کرنے کے لئے لاہور بھیج دیا گیا ہے۔