ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم بدزبانی کا جواب بدزبانی سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے دیتے ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔
عباسی عراقچی نے کہا ہے کہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز زبان میں مخاطب کرنے سے اس کی عظمت کم نہیں ہوتی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لکھا ہے کہ ایرانی اپنی شائستگی، ثقافت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں دیتے، بلکہ بے خوفی اور غیر معمولی جرأت کے ساتھ عملی اقدام سے دیتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ واشنگٹن غالباً بدھ کی شب ایران پر ایک بار پھر حملہ کرے گا۔
ٹرمپ کے مذکورہ بیان سے قبل ازیں بھی امریکا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کو جواز بنا کر ایران پر حملہ کر چکا تھا۔
ٹرمپ نے بدھ کو نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ رات انہیں بہت سخت نشانہ بنایا، بہت ہی سخت، غالب امکان ہے کہ آج رات بھی انہیں سخت نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اب ان سے مزید ڈیل نہیں کرنا چاہتا، وہ اچھے لوگ نہیں ہیں۔