کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن (کیو ایم سی) نے ایک سال میں 330 گاڑیوں کےلیے 70 کروڑ روپے کا ایندھن پھونک دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور کیو ایم سی سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ایندھن کے استعمال میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔