• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

ــ۔ فائل فوٹو
ــ۔ فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے چوہدری شجاعت حسین سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر شافع حسین بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت  میں ہم آہنگی اور رواداری کا قیام انتہائی ضروری ہے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے اثرات سے عوام مستفید ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید