• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو کیوں بتایا؟ چوہدری نے محنت کش کو خاندان سمیت علاقے سے نکال دیا


سیالکوٹ میں گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کیوں کی؟ چوہدری نے پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا۔

ملزمان نے محنت کش کے گھر کو تالے لگا دیے، 3 گھنٹے میں گاؤں نہ چھوڑنے پر قتل کی دھمکی بھی دی۔

سیالکوٹ میں پنچایت کے فیصلے پر دربدر محنت کش خاندان کو پولیس نگرانی میں واپس گھر پہنچا دیا گیا۔

ولیس نے خاندان کے سربراہ محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج اور مرکزی ملزم چوہدری ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔

محنت کش نے چوہدری کےگھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کی تھی، ملزم نے تلخ کلامی کے بعد پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید