پاکستان ریلوے نے ادارے کی نجکاری کی تردید کردی اور کہا کہ اس حوالے سے کوئی مراسلہ نہیں لکھا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے نے سی ای او ریلوے کو ادارے کی نجکاری کے حوالے سے کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، رواں برس 85 ارب سے زائد کا ریونیو حاصل کریں گے۔
ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔