• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے۔

گزشتہ روز بھی 3 زخمی سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس سے جانی نقصان ہوا۔

قومی خبریں سے مزید