سرگودھا(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز رواں ماہ کے آخر میں سرگودھا کا دورہ کرینگی۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے ضلع بھر کے تحصیل صدور کے اجلاس میں بتایا کہ مریم نواز انکی دعوت پررواں ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگی جہاں وہ کارکنوں سے ملاقاتوں کے علاوہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں طالبات کے کنونشن سے خطاب کرینگی۔ہزاروں لیگی کارکنان اپنے محبوب قائد کی بیٹی کا فقید المثال استقبال کرینگے۔