وزیرِاعظم شہباز شریف پانچ روز کے دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے۔
شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِاعظم سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کیلئے سیکریٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔