سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں5 افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ ہیڈ مرالہ کے مقام مرالہ روڈ پر فاطمہ اور عبد الشکور، تھانہ سول لائن کے علاقہ فاطمہ جناح پارک کے قریب شہباز اور تھانہ صدر کے علاقہ میں آصف سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو ابتدا ئی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔