• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کیخلاف پابندی کا بل منظور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی کا بل منظور کرلیا، آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت ری پبلکن پارٹی کی ہے، جہاں247 ارکان نے اللیجیٹیمٹ کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی۔ 

اس بل کی منظوری سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ حکام کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہونے کے ساتھ امریکا میں موجود پراپرٹی ٹرانزیکش پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم اس بل کے سینیٹ میں منظوری کا امکان نہیں۔

اس بل کی منظوری کی وجہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یووآف گلینٹ کی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست ہے۔

گو کہ اس قانونی کی منظوری صرف علامتی ہے لیکن یہ اہم  امریکی جماعت کے قانون سازوں کی اکثریت کی اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت کا اظہار ہے۔ 

گو کہ صدر بائیڈن نے نیتن یاہو اور گلینٹ کی گرفتاری وارنٹ کے اجرا کی کوشش پر گہری تشویش ظاہر کی تھی لیکن انھوں نے عالمی عدالت پر پابندی لگانے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا کہ اسکے دور رس اثرات ہونگے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید