ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 149 کے ٹکٹ ہولڈر رضوان احمد ہانس نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ کا آواز نہ اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے، فلسطین پر اسرائیلی جارحیتکی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، پاکستان کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے۔