چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دورۂ چین کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے اسٹریٹجک اعتماد اور عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر لو ژاؤہوئی نے کہا کہ سیٹلائٹ مشن سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لو ژاؤہوئی نہ صرف چینی سفیر بلکہ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔