پاکستان کمرشل بینک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض پر بات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں چینی بینکوں سے رواں مالی سال 60 کروڑ ڈالر قرض حصول میں سخت شرائط کے باعث گفتگو ناکام رہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان جولائی 2023ء سے اس قرضے کے حصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 60 کروڑ ڈالر کا قرض آئندہ مالی سال کیلئے حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین کی سخت شرائط عائد ہیں، چینی بینکوں کی جانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں چینی بینکوں کی جانب سے 8 فیصد تک شرح سود عائد کی گئی تھی۔