تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم اپنی رائے بھی دیں گے پھر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے۔
اسلام آباد میں نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم بات چیت کر رہے ہیں الائنس بھی بنا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں جو دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بہت جلد بہت بڑا الائنس بنائیں گے، مجھے اسائنمنٹ دی گئی تھی کہ ہم صرف اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔