سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 70 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کے لوگ جنازے اٹھاتے اٹھاتے تنگ آ چکے ہیں، امن و امان قائم کرنا جن کی ذمہ داری ہے وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
علی خورشیدی نے الزام لگایا کہ اسٹریٹ کرائم میں پکڑے گئے ملزمان کی مخصوص ٹولہ ضمانتیں کرواتا ہے۔