پشاور میں دوران ڈیوٹی اصل رینک ظاہر نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو حکام کی طرف سے وارننگ دے دی گئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک اصل رینک ظاہر نہیں کرتے، دوران ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبلز اے ایس آئی کے رینک لگاتے پائے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ غلط رینک لگانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، تمام پولیس افسران ماتحتوں کے یونیفارم کی نگرانی کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔