بھارتی کرکٹ فینز پاکستان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر سے اچھی بولنگ نہ کرنے کی درخواست کردی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں گروپ اے کا اہم میچ شیڈول ہے۔ جس کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مداح بھی نیو یارک پہنچ چکے ہیں۔
اسی دوران نیویارک میں بھارتی فینز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی، وہ شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔
بھارتی فینز کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب سے خصوصی میچ دیکھنے امریکا آئے ہیں۔
انہوں نے شاہین آفریدی سے درخواست کی کہ ’آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت اور ویرات کو اپنے اچھے دوست سمجھیں۔"