• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا 4 یرغمالیوں کی بازیابی کا دعویٰ حماس نے ناکامی قرار دےدیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ سے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کردیا جس کے ردِ عمل میں حماس نے کہا ہے کہ یہ کامیابی نہیں ناکامی ہے۔ 

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کروالیا ہے۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 4 شہریوں کو نصیرات کیمپ میں آپریشن کرکے بازیاب کروایا گیا ہے۔ چاروں بازیاب اسرائیلی شہریوں کی صحت اچھی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بازیاب اسرائیلی شہری 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے افراد میں شامل تھے۔

اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر حماس عہدیدار کا بیان بھی سامنے آگیا جنہوں نے اسرائیلی کامیابی کو اسکی ناکامی قرار دے دیا۔ 

حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ 8 ماہ بعد 4 یرغمالیوں کو رہا کروانا اسرائیل کی کامیابی نہیں ناکامی ہے۔

ادھر اسرائیلی حکام نے فوجی آپریشن کے دوران ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشن میں اسرائیلی فوجی افسربھی ہلاک ہوا، اسرائیلی اسپیشل فورسز کا کمانڈر آرنون زمورا آپریشن میں مارا گیا۔

حکام نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ بازیات کروائے گئے یرغمالیوں میں نوا کرمسن، شلومی زیو، آندرے کوزلوف، الموگ میئر شامل تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید