• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم زور زبردستی سے نہیں عزت و احترام سے بات مانتے ہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم زور زبردستی سے نہیں عزت و احترام سے بات مانتے ہیں۔

گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ میرٹ پر کیسز چلائےجائیں تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو رکھنے کے باوجود ہم نےکلین سوئپ کیا، ہم امن و امان چاہتے ہیں، مذاکرات سے معاملات حل کئے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم عزت اور احترام کےساتھ بات مانتے ہیں، زور زبردستی نہیں چلے گی، فاٹا والوں کو وعدے کے مطابق ان کا حصہ دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید