• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوصلہ بڑھانے کیلئے چاچا کرکٹ کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات

چاچا کرکٹ نے نیویارک کے مقامی ہوٹل میں کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔  

چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ملنے آئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا سے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، تاہم پُرامید ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بھارت کے خلاف جان لڑا دے گی اور تاریخی فتح کے ساتھ تاریخی جشن بھی منایا جائے گا۔

چاچا کرکٹ نے کہا کہ وہ ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے ٹکٹ کےلیے پُرامید ہیں اور نیویارک کے میدان میں بھی قومی پرچم سربلند کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید