• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، نایاب نسل کی اندھی ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ وائلڈ لائف اور ڈولفن ریسکیو سینٹر نے ایک ماہ قبل دریائے سندھ سے کیرتھر کینال میں نکل جانے والی نایاب نسل کی اندھی ڈولفن کو جیکب آباد کے قریب سالار نہر سے ریسکیو کر کے دریائے سندھ میں لب مہران کے مقام پر چھوڑ دیا ، ڈولفن سینٹر سکھر کے انچارج میر اختر تالپورکے مطابق ایک ماہ قبل سکھر بیراج سے کیر تھر کینال کے ذریعے سالار نہر میں چلی جانے والی ڈولفن کی اطلاع جیسے ہی ملی تو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سالار نہر پہنچ کر ڈولفن کو ریسکیو کیا اور اسے سکھر ڈولفن ریسکیو سینٹر لایا گیا ۔ ریسکیو کئے جانے والی ڈولفن فیمیل ہے جس کی عمر تقریبًا 18سے20ماہ ہے، ساڑھے تین فٹ لمبی اور 18کلو سے زائد وزن کی اس ڈولفن کو ریسکیو کرنے کے بعد لب مہران کے مقام پر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں نایاب نسل کی اندھی ڈولفن کی تعداد تقریبًا1200سے زائد ہے۔
تازہ ترین