• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مودی کی حلف برداری سے قبل وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم پر بات چیت

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

نریندر مودی کی تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل نئی حکومت میں وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم کے لیے بات چیت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تقریب میں شرکت کے لیے غیر ملکی شخصیات کی بھارت آمد متوقع ہے۔

بنگلا دیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس اور دیگر ممالک کے سربراہان کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری کی مرکزی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:45 پر ہو گی

تقریب سے قبل نئی دہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید