• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد عازمینِ حج کا اجازت نامہ منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مکہ مکرمہ میں سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ویکسین نہ لگوانے پر متعدد داخلی عازمینِ حج کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ  نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ داخلی عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانےکے لیے مہلت دی گئی تھی اور ویکسین مکمل کروانے پر حج کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ گردن توڑ بخار ویکسین کے بغیر داخلی عازمین کو حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید