• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن حسد کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے، ظاہر شاہ طورو

خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ اپوزیشن حسد کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوات کا جلسہ کامیاب ترین تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک ساتھ مل کر بھی سوات جیسا جلسہ صوبے میں نہیں کرسکتی ہے۔

صوبائی وزیر نے ن لیگی ترجمان اختیار ولی کا نام لیے بغیر کہا کہ اپوزیشن حسد کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید