ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے کسٹمز حکام کے ہمراہ شیخو پورہ میں کارروائی کر کے غازی بائی پاس کے قریب گودام سے 43 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔
لاہور سے ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گودام سیل کرکے ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اسمگل شدہ ڈیزل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔