• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے پہلے گورنر شپ تک کی آفر ہوئی، ایمل ولی کا انکشاف

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے بہت آفر ہوئیں، جن میں گورنر شپ کی آفر بھی شامل تھی۔

کوئٹہ میں اے این پی کی استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم نے ایسی آفر ٹھکرادیں جہاں حقوق نہ ملے، ہم نے کبھی مراعات نہیں لیں، ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں گیس نہیں اور پنجاب میں کارخانے چل رہے ہیں۔ جو حق پنجاب کو ملتا ہے وہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کو بھی ملنا چاہیے۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ہم اس ملک میں ایک ہونا چاہتے ہیں تو کوئی قوم پرستی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، میں دیکھ رہا ہوں کہ میڈیا آزاد نہیں ہے۔

ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان میں جہاں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں قدرتی وسائل ہیں، جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا پھر ہم اس کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بہت آفر ہوئیں، جن میں گورنر شپ کی بھی آفر ہوئی۔

ایمل ولی خان نے تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان نے سب سے زیادہ تعلیم پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید