• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت بل خبر چلانے کےلیے نہیں بنا، رانا سکندر حیات

رانا سکندر حیات: فوٹو فائل
رانا سکندر حیات: فوٹو فائل

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل کے حوالے سے جب بریفنگ دی گئی تو ایک مرتبہ بھی جرنلزم کا ذکر نہیں ہوا، میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہر شہری کو آزادی سے بولنے کی اجازت ہونی چاہیے، یہ بل خبر چلانے کے لیے نہیں بنا۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ ترقی کی جو کہانیاں دوسرے ملکوں کے بارے میں سنتے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم وہ کہانی لکھنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گوگل کی ٹیم جلد ہی پاکستان آرہی ہے اور مریم نواز سے ملاقات کرے گی۔ گوگل 3 لاکھ طلبا و طالبات کو سرٹیفائیڈ کر رہا ہے، ٹیچرز اور طلبا و طالبات کو گوگل سے سرٹیفائیڈ کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے گھر جائیں گے، پنجاب کے 8 اضلاع ایسے ہیں جہاں یونیورسٹیاں نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے کہ ان 8 اضلاع میں یونیورسٹی کا فعال کیمپس ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید