• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو پہلی مرتبہ ٹی 20 میں آل آؤٹ کردیا


پاکستان نے بھارت کو پہلی بار مختصر ترین طرز کے انٹرنیشنل کرکٹ  مقابلے میں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ کردیا۔

نیویارک میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے 18 اوورز میں بھارت کو 113 رنز پر آل آؤٹ کیا۔

یہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کم اسکور ہے، بھارت نے دسمبر 2012ء میں پاکستان کے خلاف 9 وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے۔

محمد حفیظ کی کپتانی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

2007ء کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِ مقابل آنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ میں 12 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں۔

بھارت نے 8 میچز میں فتح اپنے نام کی تو پاکستان نے 3 میچز میں حریف ٹیم سے بازی چھینے میں کامیاب رہا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

 گرین شرٹس بھارت کو 2021ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 10 وکٹ سے بھی دُھول چٹا چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید