اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی)کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک ارب ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔مائننگ کا شعبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔