لاہور( جنرل رپورٹر ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےہدایت کی ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے افسران انسداد ڈینگی کے اقدامات میں تیزی لائیں اور ڈینگی سرویلنس میں اضافہ کریں -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور لوکل طبی ماہرین کو راہنمائی فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ سپیشلسٹ کی ایک ٹیم بھیجے گا اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید بھی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی جائیں گے-