• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نمازِ جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔

لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نمازِ جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید