• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 245: ایم کیو ایم امیدوار کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کو فارم 45 کی صاف کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے  این اے 245 سے ایم کیو ایم امیدوار حفیظ الدین کی کامیابی کے خلاف درخواست جمع کروانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار کو فارم 45 کی صاف کاپی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں  الیکشن ٹریبونل میں این اے 245 سے ایم کیو ایم امیدوار حفیظ الدین کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف  کے امیدوار عطاء اللّٰہ نے این اے 245 کے نتائج کو چینلج کر رکھا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم حفیظ الدین کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے جمع کروائے ہوئے 2 فارم 45 پڑھنے کے قابل نہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار کو گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے  فارم 45 کی صاف کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن ٹریبونل نے حکم دیا کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر دیگر شواہد بھی پیش کریں۔

پی ٹی آئی رہنما و درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 میں 38 ہزار ووٹ سے کامیاب تھا، فارم 45 کے مطابق حفیظ الدین نے صرف 15 ہزار ووٹ حاصل کیے، فارم 47 میں نتائج تبدیل کر کے چوتھے نمبر والے امیدوار حفیظ الدین کو کامیاب قرار دیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فارم 47 میں ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے آئندہ سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید